English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھرنا ختم نہیں موخر کیا ،28 اگست کی ہڑتال کامیاب بنانے کیلیے مہم چلائیں گے، منعم ظفر

Landlords should be taxed instead of poor people

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں کیا بلکہ موخر کیا ہے،بعض آئی پی پیز کو صفر فیصد جنریشن پر 100 فیصد ادائیگی پاکستان کے عوام پر ظلم ہے،28 اگست کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے شہر بھر میں مہم چلائیں گے۔

منعم ظفر خان نے 28اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے سلسلے میں ادارہ نورحق میں تاجر تنظیموں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ   تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجروں سے ایڈوانس میں ٹیکس وصول کرنے کی بات ہورہی ہے، کے الیکٹرک،  نیپرا اور حکومت کا شیطانی اتحاد ہے جو عوامی اتحاد سے توڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ظالم حکمرانوں سے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے، تمام تاجر حضرات اور پوری ملت اسلامیہ کومبارک ثانی کیس اور ختم نبوت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو کراچی میں بھی یوم تشکر منایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے