لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے اپنے گھر بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں کم لاگت کے ہاؤسنگ پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے جسے آنے والے سالوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپنا چھت اپنا گھر پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان اور کم لاگت والا پروگرام ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیر اعلیٰ کے عوامی مسائل کے حل کے جذبے کو سراہا۔

