English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں،یوسف گیلانی

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، اس وقت وزیراعظم شہبازشریف کو سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کی سربراہی کرنی چاہیے،وہ اقدام اٹھائیں، اس وقت ٹیم کے کپتان وزیراعظم ہیں ان کو فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی فیصلہ کریں گے تو نیشنل سیکورٹی اور قومی معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے، ون پوائنٹ ایجنڈے پر ملک کی سیکورٹی اور تحفظ کیلیے تمام جماعتوں کو اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہوگا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، ہم نے اپوزیشن میں نوازشریف سے بات کی، چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے ۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پرانی وابستگی ہے، مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ہم چاہتے ہیں مل کر ملک اور قوم کی خدمت کریں، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر عوام کیلیے کام کرنا ہوگا، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں،ملک اور قوم کا خیال رکھیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا، پاکستان کی فوج اور سیکورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے