ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

راولپنڈی: آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و ولولے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفرا، اور ارکانِ اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

یومِ دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملک بھر میں نمازِ فجر کے بعد دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں، اور شہداء کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کی کامیابی کو قوم کی عظیم فتح قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یومِ دفاع ملک کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کی سالمیت کی حفاظت میں ہمہ وقت تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں