English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انٹیلی جنس اداروں کی مدد اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا۔ یہ نیٹ ورک سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدے دے کر ان سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق، یہ گروہ جعلی دستاویزات تیار کرنے کا ماہر تھا اور اس کے پاس ایک پرنٹنگ پریس بھی موجود تھا جہاں مختلف ممالک کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یہ نیٹ ورک بین الاقوامی ڈنکی گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اس میں بھارتی اور افغانی باشندے بھی شامل تھے۔

تحقیقات میں پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی سامنے آئی ہے، اور حکام نے مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر ایف آئی اے لاہور اور انٹیلی جنس اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے مزید آپریشن جاری رکھے جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے