English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنگورجہ : ٹائون کمیٹی سیٹھارجہ بنیادی سہولیات سے محروم

القمر

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ٹائون کمیٹی سیٹھارجہ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، مختلف علاقوں اور دیہاتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس، ڈرینیج نظام اور صفائی کے ساتھ صاف اور میٹھے پانی کا بندوست نہیں ہے، گوشت مارکیٹ، سبزی مارکیٹ کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ، آنے والوں کے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے، حالیہ بارشوں کے بعد دیہاتی علاقوں کے راستوں پر کئی روز سے بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے کیچڑ اور آنے جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہر کے مختلف محلوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ دوسری جانب سیٹھارجہ کے شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے پر مختلف محلوں کے رہائشیوں گلاب لنڈ، میراول، شفقت خاصخیلی، نیازحسین اور دیگر کی قیادت میں پلے کارڈ اُٹھا کر ٹائون کمیٹی سیٹھارجہ آفس کے سامنے احتجاج کر کے بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹائون انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ سیٹھارجہ ٹائون کمیٹی کا ماضی انتہائی شاندار رہا ہے اور کرپٹ نظام کے وجہ سے سیٹھارجہ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا، دیہاتی اور غریبوں کے محلوں کو ٹائون چیئرمین نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے، ہر ماہ سندھ حکومت سے ملنے والے بجٹ میں صرف کرپشن کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے