لیما(انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو کے سابق صدر البرٹو فوجیموری کا قید سے رہائی کے 10ماہ بعد انتقال ہو گیا۔البرٹو فوجیموری طویل عرصہ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 86 سال کی عمر میں آنجہانی ہوگئے۔فوجیموری کو گزشتہ برس دسمبر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا، جہاں وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں 25 سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔ انہوں نے 1990 ء اور 2000 ء کے درمیان پیرو پر حکومت کی تھی، انہیں کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،جب کہ ان پربائیں بازو کی گوریلا شورش کے خلاف سخت موقف کے باعث انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی لگائے گئے۔
