English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،جئے سندھ کا لاپتا کارکنان کی عدم بازیابی پر احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جئے سندھ تحریک کی جانب سے جبری لاپتا کیے گئے قومی کارکنان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے سامنے انور بڑدی، فیصل وگن، میر جان سندھی، بشیر بروہی، یاسین لونڈ، سید عزیز شاہ اور بشیر پہنور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ جئے سندھ تحریک کی جانب سے سندھ سے جبری لاپتا کیے گئے قومی کارکنان کی آزادی اور پریا کماری کی بازیابی کے لیے پیدل لانگ مارچ شروع کیا گیا ہے اور یہ پیدل لانگ مارچ حیدرآباد پریس کلب سے بھٹ شاہ تک جاری رہے گا۔ رہنمائوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے ایوب کاندھڑو، انصاف دایو، سہیل بھٹی، صحبت کھوسو، سرویج نوحانی، فتح محمد کھوسو سمیت لاتعداد قومی کارکنان کو گھروں سے اُٹھا کر جبری لاپتا کر دیا گیا، جبکہ شہید صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کو آج تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے