English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کو حزب اللہ کمانڈر کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی ،حماس

غزہ:فلسطینی مزاحمتی تحریک(ِ حماس) نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت چکانا پڑے گی۔ قابض اسرائیلی حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ کھلی جارحیت ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے لبنان میں حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کا بزدلانہ قتل جرم اور حماقت ہے۔قابض صیہونی حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ کھلی جارحیت ہے جس میں رہائشی محلوں ،شہری مواصلاتی ڈیوائسز کو نشانہ بنا کردہشت گردی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ ہم حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت میں اپنے بھائیوں کی حمایت کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اپنے عوام کی حمایت کے لیے جنگ جاری رکھتے ہوئے ان کے جرت مندانہ موقف اور قومی، مذہبی اور انسانی اقدار کا ساتھ دینے پر ان کے اصرار کی قدر کرتے ہیں۔

حماس نے زور دیا کہ یہ فسطائی جارحیت اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی اور مزاحمت علاقے میں صیہونی منصوبے کے مکمل خاتمے اور مکمل آزادی تک اپنے راستے پر گامزن رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے