English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین سمیت 300 افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور 300 افراد کے خلاف لاہور میں توڑپھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے AK-47 رائفل سے سیالکوٹ انٹرچینج پر گاڑیوں پر حملہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے ہمراہ موجود 300 افراد نے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلح جتھے کے ساتھ شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنا شروع کر دیا۔

متن میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک نے اپنے کارکنوں کو توڑپھوڑ کے لیے اکسایا، جس کے نتیجے میں بلوائیوں نے ٹول پلازہ کے کیبن، بیریئرز اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے۔ حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے وزیر اعلیٰ کے پی اور دیگر 300 افراد کے خلاف ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے