English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممبئی میں شدید بارشوں سے 4 افراد ہلاک، نظام زندگی درہم برہم

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند رکھے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد اسکولوں سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند رکھے گئے جبکہ بارش کے بعد ہونے والے حادثات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 200 سے 275 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ٹرین سروس میں بھی خلل آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بارشوں کا یہ اسپیل اگلے کچھ دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے