English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج پاکستان پہنچ گئے۔ وہ 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جبکہ وہ جمعہ کے خطبات بھی دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔

پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

رانا مشہود نے کہا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی بصیرت اعتماد اور بھروسے کو فروغ دیتی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسلام آباد آمد پر سخت حفاظتی انتظامات فراہم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے