English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،حیسکو چیف کی ہدایت پر چوروں و نادہندگان کیخلاف آپریشن

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف روشن علی اوٹھو کی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف ایکسین پھلیلی صلاح الدین شیخ نے ڈنڈا اُٹھالیا، صد فی صد ریکوری کے لیے پریٹ آباد، رحمن ٹاؤن، نورانی بستی سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائی، صارفین کے جائز مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایکسین پھلیلی صلاح الدین شیخ نے صارفین پر زور دیا کہ وہ قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال اور اپنے ذمہ حیسکو کے واجبات فوری ادا کریں تاکہ بجلی فراہمی کے تسلسل کو برقرار اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ایکسین پھلیلی نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ صلاح الدین شیخ نے کہا کہ صارفین کے جائز مسائل حل کرنے کے سلسلے میں حیسکو چیف روشن علی اوٹھو کی خصوصی ہدایت پر ہر سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں صارفین اپنی شکایت کے حل کے لیے متعلقہ افسران سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ایکسین پھلیلی نے کہا کہ بجلی چوری غیر قانونی عمل ہے جس کے خاتمے اور صد فیصد ریکوری کے لیے حیسکو افسران سخت جدوجہد کررہے ہیں، بجلی چوری میں ملوٹ افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صارفین کی شکایات کو سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے