English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نوجوان طبقے کو غلط سمت لے جانا چاہتی ہے، مصطفی کمال

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال،انیس احمد قائم خانی،کیف الوری ودیگر کا 11 اکتوبر کو ہونے والے یوتھ کنونشن کے حوالے سے باغ مصطفی گراؤنڈ کے دورے کیا اور وہاں موجود سندھ تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ذمے داران سے مرکزی سینئر رہنما سید مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلابی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں ہم خیال لوگوں کو جمع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد میں ہمیشہ نوجوان طبقے نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور اب ہمیں انکی سمت درست کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ11 اکتوبر کو باغ مصطفی گراؤنڈ میں حیدرآباد کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مسئلہ اقتدار ہے آپ کے مسائل سے اسے کوئی دلچسپی نہیں وہ نوجوان طبقے کو غلط سمت میں لیکر جانا چاہتی ہے۔ سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر کے دن حیدرآباد کے نوجوان یہ پیغام دیں گے کہ نوجوان صرف اور صرف ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ انقلابی تحریک کی کامیابی نوجوان طبقے کی جدوجہد پر منحصر ہوتی ہے اور ایم کیو ایم میں شامل نوجوان جہد مسلسل کی پہچان ہے۔ سینئر مرکزی رہنما کیف الوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تمام تر جدوجہد نوجوان کو با اختیار بنانے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ11 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والا یوتھ کنونشن ایک تاریخی یوتھ کنونشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے