ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شبلی فراز کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا‘امیگریشن حکام

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کے باوجود سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، شبلی فراز کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو فوری عدالت طلب کیا گیا۔ وکیل ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی صرف پی این آئی ایل لسٹ ہوتی ہے جس میں شبلی فراز کا نام شامل نہیں۔ پاسپورٹ امیگریشن حکام نے بتایا کہ ہم نے پی سی ایل (پاسپورٹ کنٹرول لسٹ) سے نام نکال دیا تھا۔ اب یہ ای سی ایل پر ہیں جو وزارت داخلہ کے ماتحت آتا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے. لہٰذا توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کی جاتی ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بیان کے بعد شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں