English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا اتحاد قائم رہے گا، عبدالغفور حیدری

 قلات: جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور تحریک انصاف( پی ٹی آئی) دونوں کی پارلیمنٹ میں مشترکات کی صورت میں ہی ہمارا مقف ایک رہ سکتا ہے،پارلیمنٹ میں قانون سازی میں مشترکات نہیں ہوئیں تو پی ٹی آئی اور ہمارا راستہ الگ ہوجائے گا۔

مولانا غفور حیدری نے  کہاکہ جب تک شفاف انتخابات، آئین پر عمل درآمد اور قانون کی پاسدداری نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکتا، ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے اور جن قوتوں نے حکومت کو ملک و قوم پر مسلط کیا وہ بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مسلط کی گئی حکومت سے ملک نہیں چل رہا، ملک میں شفاف انتخابات از سرنو کروائے جائیں، بلوچستان کے حالات بہتری کی بجائے ابتری کی طرف جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے