English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا انسانیت مرگئی؟ ماں کے علاج کے لیے نومولود کا قتل!

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کو پولیس نے اپنے ہی نومولود کو قتل کرکے لاش جنگل میں دبانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ مظفر نگر کے اس جوڑے کے ہاں ڈیرھ ماہ قبل بچی پیدا ہوئی تھی۔ بچی کی ماں بیمار تھی۔

علاقے کے ایک ’’عامل بابا‘‘ نے بچی کے ماں باپ سے کہا کہ اگر ماں کی مکمل صحت درکار ہے تو بچی کی قربانی دی جائے۔ سفاک و درندہ صفت عامل کی باتوں میں آکر ماں باپ نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کر ڈالا اور لاش قریب ہی واقع جنگل میں کہیں دبادی۔

یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع مظفر نگر کے علاقے بھوپا کے بیلدا نامی گاؤں کا ہے۔ نومولود کی ماں کا نام ممتا ہے۔ وہ بہت مدت سے بیمار ہے۔ عامل نے کہا کہ اگر وہ مکمل صحت یاب ہونا چاہتی ہے تو اپنی نومولود کو قربان کردے۔

پولیس جنگل سے بچی کی لاش بازیاب کرانے اور عامل ہریندر کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بچی کی ماں ممتا اور باپ گوپال کشیپ کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے