ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے نظیر انکم سپورٹ سے مستفید خواتین ڈائنامک سروے کرائیں، صوفی سلامت

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر صوفی سلامت بجارانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن خواتین نے ڈائنامک سروے نہیں کروایا اور بے نظیر انکم سپورٹ سے باقاعدہ قسطیں وصول کررہی ہیں وہ جلد اپنے قریبی بی آئی ایس پی سینٹر پہنچ کر سروے کروائیں، ورنہ ان کے لیے آخری قسط ہو گی ، اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں تاکہ ہماری تحصیل کی خواتین مالی امداد سے محروم نہ رہیں، تمام افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ پیغام اپنے گاؤں اور قصبوں میں پہنچائیں، ہمارے تعلقہ کی خواتین اپنے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع کے دفتر سے رابطہ کریں، بصورت دیگر ان کی چلنے والی قسط کی رقم بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے لیے آنے والی خواتین اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، بچوں کا بے فارم اور موبائل نمبر ضرور لے کر آئیں تاکہ ان کا ڈائنامک سروے مکمل ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں