English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھابیجی: پولیس کارروائیاں، منشیات و گٹکا، ماوا برآمد، 12 ملزمان گرفتار

القمر

دھابیجی (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر پولیس نے دھابیجی، گھارو سمیت ضلع ٹھٹھہ کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 2 گٹکا فروش گلزار عرف گل حسن بروہی، طارق شاہ پٹھان کو 1770 پیکٹ گٹکا، ماوا، 17 کلو گٹکا میٹریل، ایک رکشہ اور دیگر 10 منشیات فروش حامد شیخ، حیدر چانڈیو، پنھل کلوئی، مقبول جونیجو، بلاول جوکھیو، حنیف بٹ، کریم عرف کرو خاصخیلی، اشوک مہیشوری، اشرف ملاح، حیدر چانڈیو کو 147 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے