حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ گاہ ہٹری بائی پاس کے مقام پرایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اپنے شہداء کوہمیشہ یاد رکھتی ہے اورہمیشہ قربانی دینے میں پارٹی لیڈرصف اول میں رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو کراچی کارساز کے مقام پر بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے پر دھماکاہو،اس واقعے کے بعد بھی شہید بی بی کو مزید دھمکیاں دی گئی۔اس دن سے آج تک پیپلزپارٹی اپنے شہدا ئکو یاد کرتی ہے۔پیپلزپارٹی کی جدوجہد وہ عدلیہ کی آزادی ہو یا ڈکٹیٹرز کے خلاف ہو وہ حیدرآباد سے ہوئی ہے۔حیدرآباد نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اس لیے جلسہ کا انعقاد حیدرآباد میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی یہی جدوجہد کی کہ حاکمیت اللہ کی اور فیصلے عوام کے ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں آج کے موجودہ نظام کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری بات چیت میں مصروف عمل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو پرامید ہیں اور اس جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے۔جن لوگوں نے جمہوریت کے لیے شہادتیں دی تھی پی پی وہ جماعت ہے جس میں اس کے کارکنان کے ساتھ ساتھ لیڈر بھی شہید ہوئے۔ یہ کتنا بڑا انصاف ہے کے لیڈر خود پہلے اگلی صف میں نظر آئے۔
