English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کردیا، اسرائیل کا دعوٰی

اسرائیلی قیادت نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نائب اور کزن ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ ہاشم صفی الدین کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تین ہفتے قبل جنوبی لبنان میں ایک حملے دوران بیروت کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور تب ایک میٹنگ میں شریک ہاشم صفی الدین بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی کے اس دعوے کے جواب میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی قیادت نے اس سے قبل بھی دو بار ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے