اسلام آباد: وزرات خارجہ کے نمائندےکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکومت نے سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے پاکستان نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے سماعت کی ، جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد امریکابھیجنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عدالت نے پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ کی تجویز پر استفسار کیا تھا کہ جواب کب تک آجائے گا، جس پر کہا گیا ہے کہ بہت جلد آنے کا امکان ہے،وفد کے ہمراہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی ہمراہ جائیں گی،عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

