English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کے ایران پر حملے سے پاکستان متاثر ہوگا، عبدالمالک بلوچ

القمر

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) نیشنل پارٹی کا ساتواں مرکزی قومی کنونشن ہفتہ کو مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا پہلے روز کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا میں ایک اقتصادی رسہ کشی جاری ہے دنیا یونی پولر سے مونو پولر اور اب ملٹی پولر میں تبدیل ہوگئی ہے اس اقتصادی دوڑ میں چین ہندوستان اور برازیل سر اٹھارہے ہیں امریکا اپنے جنگی سازوسامان کے فروخت کے لیے دنیا پر جنگ مسلط کررکھا ہے اور اس کا بغل بچہ اسرائیل فلسطین بالخصوص غزہ پر ہزاروں ٹن بارود استعمال کرکے ہزاروں اور لاکھوں انسانوں کو قتل ،زخمی اور معذور کررہا ہے، یہ جنگ وسعت اختیار کرکے جب ایران کو اپنے لپیٹ میں لے گی تو سب سے زیادہ ہم متاثر ہونگے، سعودی عرب جیسے ممالک انتہائی پسندی سے نکل کر لبرل ازم اور ٹورازم کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب افغانستان میں عوام بالخصوص خواتین کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، اسی طرح یہ ایک المیہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت براہے نام ہے تمام اداروں کو اسٹیبلشمنٹ نے قبضہ کررکھا ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہے ہیں لوگ لاپتہ ہورہے ہیں سیاسی کارکن جیلوں میں ہیں مارشل لاء سے بدترین حالات ہیں ملک خارجی طورپر مکمل طورپر تنہا ہوگیا ہے ہمسایہ ممالک سے تعلقات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں اس لیے ملک پروکسی جنگوں کی لپیٹ میں ہے طاقت کا سرچشمہ عوام کو تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا سرچشمہ اسٹیبلشمنٹ کو بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے