ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینٹ پولیس کی کارروائی ، منشیات سپلائر ،چرس سمیت گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کینٹ پولیس کی کارروائی میں منشیات سپلائر بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج ،کینٹ پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر تمبورا چوک کے قریب پولیس کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں چرس کی سپلائی ناکام بنادی گئی، سپلائر پیر بخش گوپانگ گرفتار ،گرفتار سپلائرز کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،دوران تفتیش گرفتار ملزم نے برآمد چرس کے متعلق اعتراف کیا کہ سپلائی کیلیے لیکر جارہا تھا جبکہ مزید ملزم نے مختلف مقامات پر چرس و دیگر منشیات سپلائی دینے میں سرگرم ہونے کے انکشافات کیے گرفتار منشیات سپلائر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں