
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوستی کی علامت کے طور پر شمالی کوریا کو درجنوں جانور تحفے میں پیش کردیے۔تحفے میں دیے گئے جانوروں میں ایک شیر، 2 ریچھ، 2 یاک، 5 سفید اعلیٰ نسل کے طوطے، مختلف اقسام کے 25 تیتر اور 40 بطخیں شامل ہیں۔ ان جانوروں کو ماسکو سے شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کے چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا نے روسی صدر کو کتوں کا ایک جوڑا بھیجا تھا۔
