سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہا تھا کہ عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ،جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا،حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اگر کوئی 24 نومبر کو اسلام آباد آتا ہے تو توہینِ عدالت کے تحت ایم این اے، ایم پی اے کی سیٹ ہی نہیں کھونی پڑے گی۔

