ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپورخاص: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہندو لڑکی مسلمان ہو گئی

 

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع تھرپارکر کے گوٹھ نیپلو کے رہائشی نو مسلم شہربانو نے اپنے شوہر محمد حسن لنجو کے ہمراہ کہا ہے کہ دین اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر کے شریعت کے مطابق شادی کرنے پر رشتے دار جان کے دشمن بن گئے اور کارو کاری قرار دے کر قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نو مسلم شہربانو نے کہا کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے میرا نام بھاگلی بھیل تھا، میں نے اسلام سے متاثر ہو کر مدرسہ گلزار خلیل میں اسلام قبول کیا اور اب میرا نام شہربانو ہے، اسلام قبول کرنے کے بعد شریعت کے مطابق محمد حسن لنجو سے شادی کی جس کے بعد والد رانو، علاقے کے رہائشی شفیع، احمد، مولا بخش اور دیگر مشتعل ہو کر ہمیں کارو کاری قرار دے کر قتل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ انہوں نے میرے شوہر کے گھر کو جلا دیا اور ہمیں قتل کرنے کے لیے تلاش کر رہے ہیں، ہم خوف کے مارے چھپ کر دربدر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں