ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی ایک انتشاری ٹولہ ہے، ان کی احتجاجی کال میں دہشت گردی ہوتی ہے: ناصر شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک انتشاری ٹولہ ہے، جب بھی ملک میں بہتری کی بات ہوتی ہے تو یہ احتجاج کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اپنے صوبے میں امن لائیں، پی ٹی آئی سیاسی دھارے میں آئے گی تو ہی بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور بانیٔ پی ٹی آئی میں مماثلت ہے، دونوں پُر تشدد ہیں ، پہلے سائفر لہرایا گیا اب امریکا کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کال میں دہشت گردی ہوتی ہے، انتشار ہوتا ہے، گزشتہ روز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نشانہ بنے، یہ این آر او مانگ رہے ہیں، کہہ رہے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں