ریاض: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اطراف میں ابرِ رحمت برسنے سے موسم بہتر ہوگیاہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاکہ بارشوں کا کا سلسلہ کچھ دن تک جاری رہے گا،ہلکی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری رہے گی۔
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ارد گردی کی سڑکیں پانی جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں، بارشوں کے باعث تمام اسکول منگل کے روز بند کردیے گئے ہیں۔

