English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خرم مشتاق پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او مقرر

القمر



اسلام آباد:

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کارپوریشن لمیٹڈ نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق خرم مشتاق، ائیر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے۔

خرم مشتاق پی آئی اے کے سینیئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی آئی اے کے کمرشل، ائیرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے