میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر پولیس کی منشیات فروش، شراب فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن انسپکٹر غازی خان راجڑ کی ٹیم نے متعلقہ تھانے کی حدود گلشن کالونی میں خفیہ اطلاع پر شراب فروش عناصر کے گودام پر چھاپا مار کر ملزم فیصل خان عرف میر زمان ولد اسماعیل پٹھان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم شیر زمان پٹھان فرار ہوگیا، پولیس نے 48 بوتلیں واٹ ون، ڈرائجن پوی، 30 بوتلیں کلب ڈرائجن پوی، 96 پوائنٹس اور وسکی کی 48 بوتلیں برآمد کر لیں۔ دوسری جانب ایس ایچ او غریب آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر فیصل شفیع میمن کی ٹیم نے متعلقہ تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چند دن قبل غریب آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سیال کالونی سے زبیر خان کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے 2 ملزمان نظیر پنھور ولد غفور پنھور اور رائے چند بھیل ولد نرشو بھیل کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
