English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارت کا پائیدار ترقی کی راہ میں 5واں نمبر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی مستحکم و پائدار ترقی سے متعلق غیر ملکی میڈیا نے ایک خبر شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے لیے کوالٹی انفرااسٹرکچر انڈیکس کے5 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یو اے ای کا ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 5واں نمبر ہے، جو اس کی سابقہ صورتحال سے بہتری میں بڑی مثبت پوزیشن ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (یو این آئی ڈی او) کا یہ انڈیکس عالمی ترقی تک معاون بننے کے لیے قومی کوالٹی انفرااسٹرکچر نظام کی تیاری کا جائزہ لیتا ہے۔ مذکورہ فہرست میں متحدہ عرب امارات کی ترقی اس کے ‘QI’ میں ترقی کے باعث ہے، جسے وزارت صنعت و ماڈرن ٹیکنالوجی اور اس کے کرت دھرتا اسٹیک ہولڈر نے آگے بڑھایا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ یو اے کی اس ترقی میں بہتر معیارات، ضوابط، مطابقت کے جائزے کے نظام، ایکریڈیشن، میٹرولوجی اور مارکیٹ کی نگرانی جیسے عناصر شامل ہیں۔ یو اے نے اس شعبے میں آگے بڑھنے کی نگرانی کے لیے قومی کمیٹی برائے کوالٹی انفرااسٹرکچر بھی قائم کیا ہے۔ ملک کے ‘QI’ کو صنعتی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور ہموار تجارت کو بھرپور فعال کرنے میں ایک اہم عنصر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے