ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان منتقل

safely transferred to Lebanon

بیروت: شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات شروع ہوگئے، 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان پہنچ گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کیلئے واپس لایا جائے گا، لبنان پہنچنے والے پاکستانیوں میں 20 اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں۔

خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کے لیے چلانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام شام سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں