ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی:ارکان کی تنخواہیں بڑھنے کا بل منظور، ایم پی اے کی تنخواہ کتنی ہوگئی؟

Punjab Assembly: Speaker's salary

لاہور:پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہ بڑھانے کا بل کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بل منظور ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی، جو اب تک 76 ہزار روپے تھی۔ اسی طرح صوبائی وزرا کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی۔

بل منظوری کے تحت اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کر دی جائے گی۔

علاوہ ازیں پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار روپے، اسپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے اور ایڈوائزر کی تنخواہ بھی ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

اس بل پر قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھایا اور سوال کیا کہ کیا یہ بل پارلیمانی قوانین ایکٹ 1972 کے مطابق ہے؟ تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل موجودہ قوانین کے مطابق بالکل درست ہے اور حکومت کا یہ فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں