English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی،گنڈاپور سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

GHQ attack case

راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کی، جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فردجرم عائد کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی، اس کے علاوہ شہریار آفریدی، کنول شوذب ، شبیراعوان ، لطاسب ستی ، عمر تنویر بٹ ، تیمور مسعود ملک ، سعدعلی خان ، سکندر زیب ، فہد مسعود ، زوہیب آفریدی اور راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر فرد جرم کے لیے ناکافی شواہد کی درخواست پر ابتدائی سماعت مکمل ہوگئی، درخواست پر سماعت کل انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے غلام حسنین سنبل کو پلیڈر مقرر کر دیا گیا، غلام حسنین سنبل 9 مئی کے 12 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے پلیڈر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے