ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں: شوکت یوسفزئی

رہنما پی ٹی آئی  شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وفاق اپنے وزراء کو بھی سمجھائے جو رات دن طعنے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو خوف ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں،انصاف اور قانونی کی خلاف ورزی نہ ہو تو دیگر چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی الگ رونا رو رہی ہے، ایوان صدر تک پہنچ گئی اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں،سوشل میڈیا ہمارے قابو میں نہیں ہے، بہت سے لوگ حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں