ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان سے ڈی جی خان کیلئے ٹرین سروس بحالی کی تیاریاں

Preparations for resumption of train service from Multan

ملتان: ملتان سے ڈی جی خان ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے آزمائشی ٹرین چلائی گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 2010ء سے بند ٹرین کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ملتان سے ڈی جی خان تک آج اسپیشل ٹرائل ٹرین چلائی، جس کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان سیکشن پر سال 2010ء سے ریلوے سروس بند ہے، ٹرائل ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد بند ریلوے سروس کی بحالی ہے، ریلوے ملتان ڈویژن کے انجینئرنگ اور کمرشل افسران ٹرائل کا حصہ تھے۔

رمنا شاہد کے مطابق متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران فیلڈ کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرینگے، جس کا جائزہ لینے کے بعد ملتان ڈی جی خان ٹرین سروس چلانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر نےکہا کہ ملتان ڈی جی خان سیکشن پر ٹرین سروس کی بحالی کیلئے عوام کی جانب سے کافی دباؤ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں