English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین

جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے۔

کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا کہ آج ہمارا ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے، ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے،اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔

ہینرک کلاسین نے مزید کہا کہ اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں، مجھے زیادہ کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جنوبی افریقا کے بیٹر نے کہا کہ ہم نے گزشتہ میچ میں نئے پلیئرز کھلائے، ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا، نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے