English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب جانے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری:پولیو ویکسین لازمی قرار

ریاض:سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے دیا، جس کے باعث ائیرپورٹس پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن(GACA) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیو ویکسینیشن کی شرط اور ضروری تفصیلات کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان  نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگی۔ ویکسین کی مدت 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرط تمام ویزا ہولڈرز (عمرہ، سیاحت اور اقامہ) پر لاگو ہوگی جب کہ 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسین سے سے استثنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی اسپتال کی مہر ہونا ضروری ہے۔

پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کسی بھی مسافر کو سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ائیرپورٹ پر پریشانی سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کا ثبوت ساتھ لائیں۔

نئی ہدایات تمام ایئرپورٹس اور ایئرلائنز پر یکساں لاگو ہوں گی اور عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے