ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا توانائی پالیسی پر اہم اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے قابل تجدید توانائی کے فروغ کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا, وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سولر آئزیشن پالیسی سے متعلق عوام میں پائے جانے والے ابہام کو حقائق اور اعداد و شمار کی بنیاد پر دور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کیے جائیں، جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو بھی تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

 انہوں نے توانائی کے شعبے میں جامع حکمت عملی کے لیے پاور ڈویژن، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں