ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا جنگی جنون: ریل گاڑی پر نصب لانچر سے اگنی میزائل کاتجربہ

نئی دلی:۔ بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے ریل گاڑی پر نصب موبائل لانچر سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے یہ خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ریل پر مبنی موبائل لانچر سے کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا میزائل تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لانچر بغیر کسی پیشگی تیاری کے ریل نیٹ ورک پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کم وقت میں ملک میں کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہاکہ میزائل کی رینج 2ہزار کلومیٹر ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات موجود ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے آئے روز میزائل تجربات کا مقصد عوام کی توجہ آپریشن سندور میں شرمناک شکست سے ہٹانا اور پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد اپنی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں