ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنائے،14شدت پسندمارے گئے: پولیس حکام

بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے گئے ہیں اور پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او بنوں سجاد خان نے کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوشش کی اور 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی منصوبہ بندی کی، جدید حفاظتی اور سیکورٹی اقدامات کی بدولت تمام حملے ناکام بنا دیے گئے، آپریشنز کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 14 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ 22 شدت پسند زخمی ہوئے۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند متعدد بار پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے کر چکے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا نے بنوں ریجن کو دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، جن میں بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم شامل ہیں جو تھانوں میں نصب کیے گئے ہیں۔

سجاد خان نے مزید کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ اور جدید حفاظتی وسائل سے لیس کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ آپریشنز کے دوران عوام نے بھی بھرپور تعاون کیا اور دہشتگردوں کے ڈرون حملے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکام بنائے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریجن میں جاری آپریشنز کا مقصد عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دہشتگردی کے تمام خطرات کو ختم کرنا ہے اور بنوں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں