مانچسٹر: مانچسٹر ایئر پورٹ پر 1.3 بلین پاؤنڈ کے خطیر بجٹ کے منصوبے نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔برٹش ایئر ویز، اتحاد ایئر لائن اور دیگر ایئر لائنز نے اپنے آپریشنز کو ٹرمینل 1 اور 3 سے ٹرمینل 2 پر منتقل کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مانچسٹر ایئر پورٹ پر پہنچنے والے تقریباً 32 ملین مسافروں میں سے تقریباً ایک چوتھائی نئے ٹرمینل 2 کا استعمال کریں گے جسے طویل ترین منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ریان ایئر لائن واحد ہو گی جو ٹرمینل 1 اور 3 کے اگلے سال سے ہائبر ہونے تک ٹرمینل 1 کی مکمل بندش تک کام کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس اور ایزی جیٹ کی پروازیں بھی رواں ہفتے منتقلی کا عمل مکمل کر چکی ہیں۔ٹرمینل 1 کے کئی بڑے حصے ٹرمینل 2 فنکشنل ہونے کے بعد بند کر دیے گئے ہیں۔
