English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، 22 ہلاکتیں

القمر

سندھ میں کتے کے کاٹنے اور ریبیز کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

زرایع کے مطابق کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں جنوری سے اب تک 40 ہزار سے زائد ریبیز کے مریض لائے گئے۔

12 ماہ کے دوران جناح اسپتال کراچی میں 16 ہزار، انڈس اسپتال میں 13 ہزار اور سول اسپتال میں 12 ہزار مریض رجسٹر ہوئے۔

رواں سال صوبے میں ریبیز سے متاثر ہو کر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے صحت کے حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال پہنچ کر ویکسین لگوائیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے