ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید

کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔

ڈی پی او کرک سعود خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں مجموعی طور پر 5 اہلکار سوار تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں تمام اہلکار شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا جس کے باعث پولیس اہلکار جوابی کارروائی نہ کر سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اعلیٰ پولیس حکام نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں