English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، سیکڑوں پروازیں منسوخ

القمر

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے باعث سڑکوں پر کئی انچ برف جم گئی ہے۔

نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ برفباری کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی جبکہ 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے نیویارک اسٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی طوفان اور شدید سرمائی موسم کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے رہائشیوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے