English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان او آئی سی کے بڑے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار:دفتر خارجہ

القمر

اسلام آباد: پاکستان رواں سال او آئی سی کے بڑے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، پاکستان رواں سال خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

آئی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے انتظامی امور اور لاجسٹکس کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ میں پاکستان کی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، وزیرِ اعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ نے شرکت کی۔جبکہ سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر متعلقہ ڈویژنز کے سیکرٹریز، متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے