ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کا چاند آئندہ بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان

کراچی: رواں برس ماہِ صیام کا چاند آئندہ بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اگلے دن یعنی 18 فروری کو موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو رمضان کے چاند کو دیکھنے کے امکانات روشن ہیں، تاہم یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ فلکی حالات اور موسم کی صورت حال کس حد تک سازگار رہتی ہے۔

مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 6 بج کر 58 منٹ ہوگا، بلوچستان میں شام 7 بج کر 47 منٹ، سندھ میں شام 7 بج کر 24 منٹ، خیبر پختونخوا میں شام 7 بج کر 13 منٹ، پنجاب میں شام 7 بج کر 08 منٹ جب کہ گلگت بلتستان میں شام 6 بج کر 53 منٹ تک چاند دیکھنے کے لیے موزوں وقت سمجھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اوقات علاقے کی جغرافیائی اور موسمی صورتحال کے مطابق ہیں اور ہر علاقے میں چاند دیکھنے کا تجربہ مختلف ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں