ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے حسنات احمد ڈوگر مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ وسیم حیدر نے حسنات احمد ڈوگر کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رومان ایوب کو اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی شعبہ جات کا اجلاس معتمدعام ابوذر غفاری کے زیرصدارت سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے خصوصی شرکت کی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہونے والے حسنات احمد اس سے قبل معتمد مقام لاہور اور سیکرٹری اطلاعات لاہور کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ جبکہ رومان ایوب 2023تا فروری 2026 تک اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں