English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامو فوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں: عاصم افتخار

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اسلامو فوبیا کے کور گروپ کے سربراہ کی حیثیت میں مستقل مندوب عام افتخاراحمد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو اس کےمذہب یا عقیدے کی وجہ سے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنی مرضی کا مذہب یا عقیدہ رکھنےکا اختیارہے، اسلاموفوبیا عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا سے کروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتے ہیں،اسلامو فوبیا کی ایک بڑی وجہ غلط معلومات کا پھیلاؤ بھی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے